Urdu News

بین الاقوامی پروازوں پر کووڈ کی پابندی 31 جنوری تک جاری

بین الاقوامی پروازوں پر کووڈ کی پابندی 31 جنوری تک جاری

دنیا بھر میں کووڈ-19 وبائی مرض کے نئے خطرناک اور زیادہ متعدی ویرینٹ کے سامنے آنے کے بعد بین الاقوامی پروازوں پرکووڈ پابندیوں کو 31 جنوری تک برقراررکھا جائے گا۔ اس سے قبل 15 دسمبر کو یہ پابندیاں ہٹائی جارہی تھیں۔

سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق، 26 نومبر کو جاری کردہ سرکلر میں تبدیلی کرتے ہوئے، طے شدہ بین الاقوامی کمرشل مسافر پرواز خدمات کی معطلی 31 جنوری 2022 کی نصف شب تک جاری رہے گی۔ یہ قانون ڈی جی سی اے کے ذریعہ کارگو اور دیگر خصوصی طور پر اجازت یافتہ بین الاقوامی پروازوں پر لاگو نہیں ہوگا۔ نیز معاملے کی بنیاد پر کچھ طے روٹس پر  بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 15 دسمبر سے باقاعدہ بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Recommended