Urdu News

یو این ایچ سی آر نے افغانستان میں طالبان کے دور حکومت میں تیزی سے نقل مکانی پر تشویش کا اظہار کیا

یو این ایچ سی آر نے افغانستان میں طالبان کے دور حکومت میں تیزی سے نقل مکانی پر تشویش کا اظہار کیا

کابل ،10 دسمبر

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے طالبان کے دور حکومت میں افغانستان سے ایران جیسے پڑوسی ممالک میں تیزی سے نقل مکانی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ مقامی میڈیا نیوز کے مطابق، اقوام متحدہ کے ایک سینئر اہلکار نے امارت اسلامیہ اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیے ' موڈس آپرینڈی‘تلاش کریں۔مزید برآں، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر(، فلیپو گرانڈی نے خبردار کیا کہ ملک کے معاشی زوال سے ہمسایہ اور دنیا کے ممالک کی طرف نقل مکانی کی ایک بڑی لہر شروع ہو جائے گی۔ "بالآخر، طالبان، جو آج ملک پر قابض ہیں، اور بین الاقوامی برادری اور اس کے اداروں کو ایک طریقہ کار تلاش کرنے کی ضرورت ہے، ایک دوسرے کے ساتھ مل کر رہنے کی ضرورت ہے، اس کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

 اقوام متحدہ اور دیگر انسانی تنظیمیں افغانستان میں حالات زندگی کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کر رہی ہیں کیونکہ ہزاروں لوگ اب بھی موسم سرما میں مناسب پناہ گاہوں تک رسائی سے محروم ہیں۔ دریں اثنا، افغانستان کی وزارت برائے مہاجرین اور وطن واپسی نے کہا ہے کہ ایک ہزار سے زائد افغان غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے ایران جا رہے ہیں۔ تاہم، یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ایک مضبوط اقتصادی نظام کی تشکیل سے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر قابو پانے کے علاوہ بیرون ملک مقیم عطیہ دہندگان کی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ یو این ایچ سی آر کے مطابق ایران میں 3.4 ملین افغان مہاجرین مقیم ہیں جن میں سے 20 لاکھ کے پاس قانونی دستاویزات نہیں ہیں۔

Recommended