ملک کے تمام رہنماؤں اور غیر ملکی فوجی دستوں کے افسروں نے گلہائے عقیدت پیش کی، راوت جوڑے کو بیٹیوں کرتیکا تارینی اور دیگر رشتہ داروں نے نم آنکھوں سے کہا الوداع
تمل ناڈو ہیلی کاپٹر حادثہ میں جان گنوانے والے بھارتی فوجی دستوں کے پہلے چیف سی ڈی ایس بپن راوت سمیت سبھی 13لوگوں کو آخری وداعی دی گئی۔ جنرل بپن راوت کی جسد خاکی جمعہ کو بیس اسپتال سے ان کی رہائش گاہ پر لایا گیا۔ سی ڈی ایس بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت کو ان کی بیٹیوں کرتکا اور تارنی نے نم آنکھوں سے خراج عقیدت پیش کی۔ اس کے بعد ملک کے تمام رہنماؤں سے لے کر غیر ملکی فوجی دستوں کے افسروں نے گلہائے عقیدت پیش کی۔ اس کے بعد دوپہر 2بجے کے بعد جنرل بپن راوت کی آخری سفر برار اسکوائر شمشان گھاٹ کے لئے روانہ ہوا۔ 8 دسمبر کو تمل ناڈو کے کنور میں ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے میں سی ڈی ایس راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور 11 فوجی اہلکاروں کی موت سے پورے ملک صدمے میں ڈوبا ہوا ہے۔ جمعہ کی۔ صبح سے ہی جنرل راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سب سے پہلے راوت جوڑے کی بیٹیوں کریتکا، تارینی اور دیگر رشتہ داروں نے ہنس کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزراء نرملا سیتارمن، منسکھ مانڈویا، سمرتی ایرانی اور سربانند سونوال ان کی رہائش گاہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔
چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، بی جے پی لیڈر روی شنکر پرساد، کانگریس کے سینئر لیڈر ہریش سنگھ راوت، بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے رہنما راکیش ٹکیت، ڈی ایم کے لیڈر اے راجہ اور کنی موزی، کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھڑگے اور سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی، کانگریس لیڈر راہل گاندھی گلہائے عقیدت پیش کرنے پہنچے۔ مذہبی رہنماؤں نے جنرل راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت کیلئے دعائیں کیں۔