Urdu News

بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 133.88 کروڑ سے زیادہ ہوگئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 67 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

 

 

آج صبح  سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران    66,98,601افراد کو کووڈسے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے مجموعی تعداد 133.88  کروڑ  (1,33,88,12,577) کو پار گئی۔  یہ ٹیکہ کاری  1,40,27,706سیشنوں میں انجام دی گئی۔

آج صبح  سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق   ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد کی تفصیل درج ذیل ہے۔

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,85,716

دوسری خوراک

96,07,316

صف اول کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,83,175

دوسری خوراک

1,67,05,166

18سے44 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

47,99,75,178

دوسری خوراک

27,39,51,712

45سے59سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

18,99,59,003

دوسری خوراک

13,45,40,063

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

11,87,51,430

دوسری خوراک

8,65,53,818

میزان

1,33,88,12,577

گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران  7,995 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وبا کی ابتدا کے بعد سے) 3,41,38,763  ہوگئی ہے۔

نتیجہ کے طور پر بھارت میں شفایابی کی شرح اس وقت 98.37  فیصد ہے جو مارچ  2020 سے سب سے زیادہ ہے۔

 

مرکز / ریاستوں  اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کی بنا پر یومیہ نئے معاملات 15,000 ہزار سے نیچے رہنے کا رجحان پایا جاتا ہے اور یہ رجحان مسلسل 47 دنوں سے برقرار ہے۔  

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5,784 نئے معاملات سامنے آئےہیں ۔  

 

 بھارت میں  اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد 88,993  ہے ۔ جو گزشتہ 563 دنوں میں کم ترین ہے۔  فی الحال مریضوں کی مجموعی تعدادملک میں زیر علاج معاملوں کا محض  0.26فیصد ہے۔ جو مارچ 2020 سے اب تک کی سب سے کم شرح ہے۔

 

جانچ کی صلاحیت میں  ملک بھر میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 9,50,482 ٹیسٹ کئے گئے۔  بھارت  میں اب تک  مجموعی طور پر 65.76 کروڑ  سے زیادہ  (65,76,62,933) ٹیسٹ منعقد کئےگئے ہیں۔  

اب جبکہ ملک بھر میں ٹیسٹنگ  کی تعداد میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے،زیر علاج  مریضوں کی ہفتہ وار شرح  0.68 فیصد پر قائم ہے جو کہ اس وقت گزشتہ 30دنوں سے 1 فی صد سے  نیچے رہی ہے۔ زیر علاج مریضوں کی یومیہ تعداد کی فی الحال شرح  0.58  فیصد  درج کی گئی جو گزشتہ 71دنوں میں2 فیصد سے نیچے اور 106دنوں میں 3فیصد سے نیچے رہی ۔

Recommended