Urdu News

ای ڈبلیو ایس کے لئے آمدنی کی حد مقرر ہے

Education Minister Shri Dhramendra Pradhan

 

 

نئی دہلی،14دسمبر 2021/ وہ افراد جو درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور سماجی اور تعلیمی لحاظ سے پسماندہ طبقات کے لئے  ریزرویشن کی  موجودہ اسکیم کے تحت  نہیں آتےہیں اور  جن کے خاندان کی مجموعی سالانہ آمدنی 8 لاکھ روپے سے کم ہے، ریزرویشن کے فائدے کے لئے ان کی شناخت  ای ڈبلیو ایس  کے طورپر  کی جائے گی۔

خاندان کی سالانہ آمدنی-حکومت نے ای ڈبلیو ایس مستفدین کے تعین کے لئے آمدنی کی وہی حد  اختیار کی ہے۔

کریمی لیئر نے او بی سی امیدواروں کے تعین کے لئے اور ای ڈبلیو ایس امیدواروں کے تعاون کے لئے طے شدہ شرط بالکل مختلف ہے  سوائے اس کے کہ دونوں صورتوں میں سالانہ 8 لاکھ روپے کی آمدنی کی حد  مقرر کی گئی ہے۔

اس بات کی اطلاع سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر  ڈاکٹر وریندر کمار نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

Recommended