Urdu News

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اب اتراکھنڈ میں اپنا جھوٹ کا ایجنڈا اپنا رہے ہیں: چودھری انل کمار

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اب اتراکھنڈ میں اپنا جھوٹ کا ایجنڈا اپنا رہے ہیں: چودھری انل کمار

دہلی کے انتخابات میں 8 لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والے وزیر اعلیٰ اتراکھنڈ انتخابی مہم میں دہلی کے 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دینے کا جھوٹا دعویٰ کر رہے ہیں

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مسٹر انیل کمار نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال دہلی کے لوگوں کو گمراہ کرنے کے بعد اب سیاسی سیاحت پر اتراکھنڈ میں لوگوں کو بے وقوف بنا کر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ دہلی میں 10 لاکھ نوکریاں دی ہیں، اتراکھنڈ میں حکومت بنتی ہے تو یہاں کے نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔

 کیجریوال اپنے پچھلے بیانات کو دیکھے بغیر ہر بار نیا بیان دیتے ہیں، وہیں ستمبر کے مہینے میں انہوں نے ہر گھر میں روزگار کی بات کی۔ مسٹر انیل کمار نے مطالبہ کیا کہ کیجریوال دیگر ریاستوں میں کھوکھلے اعلانات کرنے سے پہلے دہلی میں 10 گارنٹی پروگراموں کو نافذ کرنے کی سمت کام کریں۔ مسٹر انیل کمار نے  ایم این این کو بتایا کہ سچ یہ ہے کہ عام آدمی پارٹی نے دہلی میں اپنے منشور میں 8 لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور ایک پارٹی کے جواب کے مطابق دہلی حکومت نے 7 سال کے اقتدار میں صرف 440 نوکریاں ہی پیدا کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیجریوال حکمران راجدھانی کے نوجوانوں کو روزگار دینے اور خواتین کو کسی قسم کی مالی مدد دینے پر غور کیوں نہیں کرتے ہیں، جب کہ اتراکھنڈ کے ہر گھر کے نوجوانوں کو روزگار دینے اور 1000 روپے فی کس دینے کا اعلان کر کے پہاڑیوں کے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔  انہوں نے سوال کیا کہ کیا کیجریوال دہلی کی خواتین کو مالی امداد دینے کا کوئی اعلان کریں گے؟مسٹر انیل کمار نے اتراکھنڈ کے نوجوانوں کو 5000 روپے ماہانہ دینے کے کجریوال کے وعدے پر طنز کیا اور کہا کہ دہلی کے نوجوانوں کو روزگار دینے کے وعدے کے بعد کتنے بے روزگاروں کو بے روزگاری الاؤنس دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاب پورٹل پر 13,27,061 بے روزگار نوجوانوں نے درخواست دی تھی۔ کیا کیجریوال دہلی کے ان نوجوانوں کو بے روزگاری الاؤنس دینے میں کچھ کریں گے؟

Recommended