Urdu News

دہلی میں اومکرون ویرینٹ کے چار نئے کیسز کی تصدیق: ستیندر جین

دہلی میں اومکرون ویرینٹ کے چار نئے کیسز کی تصدیق: ستیندر جین

دہلی میں اومکرون ویرینٹ کے چار نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ دہلی کے وزیر صحت جناب ستیندر جین نے بتایا کہ اومیکرون ویرینٹ کے چار نئے کیسوں کی تصدیق کے ساتھ، دہلی میں اب تک کل چھ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان تمام مریضوں کو ایل این جے پی ہسپتال میں بہتر علاج دیا جا رہا ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ دہلی حکومت اومیکرون ویرینٹ سمیت کورونا کے کسی بھی قسم سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔دہلی کے وزیر صحت جناب ستیندر جین نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ قومی راجدھانی میں اومیکرون کے چار نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں اومیکرون ویرینٹ کیسوں کی کل تعداد چھ ہو گئی ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کا کووڈ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

وزیر صحت جناب ستیندر جین نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں اومیکرون کے چار نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے کیسوں کی کل تعداد چھ ہوگئی ہے۔ یہ تمام مریض ایل این جے پی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان چھ مریضوں میں سے ایک کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور باقی کی حالت مستحکم ہے۔ اس وقت ایل این جے پی اسپتال میں 35 کووڈ مریض اور 3 مشتبہ مریض داخل ہیں۔جب ان سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی تیاریوں کے بارے میں پوچھا گیا تو وزیر صحت جناب ستیندر جین نے  ایم این این  کو بتایا کہ صرف اومیکرون ہی نہیں، ہم کورونا کے کسی بھی قسم سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

 اس کے لیے 32 قسم کی دوائیں ہیں، جنہیں ہم نے کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے بفر اسٹاک کے طور پر رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اومکرون  کی نئی اقسام کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دہلی حکومت نئے کیسز پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اومکرون ویرینٹ ک سے متاثرہ مریضوں کے رابطے کا پتہ لگا رہی ہے۔ نئی اقسام کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔وزیر صحت جناب ستیندر جین نے بھی دہلی کے لوگوں سے کورونا کے قوانین پر عمل کرنے اور ہر وقت ماسک پہننے کی اپیل کی۔

Recommended