Urdu News

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے عبور کیا ایک اور سنگ میل،ناک کی جانب سے ملا اے پلس پلس گریڈ

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے عبور کیا ایک اور سنگ میل،ناک کی جانب سے ملا اے پلس پلس گریڈ

یونیورسٹی مسلسل بند ہونے کے باوجود جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اس کامیابی پر سوشل صارفین نے  وائس چانسلر پر کسا طنز

یہ امر باعث افتخار ہے کہ قومی تشخیص اور رسمی منظوری کونسل (ناک) نے جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی)کو  اے پلس پلس گریڈ سے نوازا ہے۔تحقیق،بنیادی ڈھانچہ،آموزشی وسائل،جائزہ،جدت واختراعیت اور تعیین کے سخت طریقہ کار کی پیروی کرتے ہوئے گورنینس جیسے مختلف معیارات کی بنیاد پر ناک کی طرف سے کسی ادارے کو دیا جانے والا یہ اعلی ترین گریڈ ہے۔ناک ٹیم کا دورہ مؤرخہ چھے دسمبر تا آٹھ دسمبر دوہزاراکیس کے درمیان مکمل ہونے کے بعد اس رینکنگ کا اعلان ہواہے۔

اس پیش رفت پربجاطور پر نازاں پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا کہ’یونیورسٹی کی ترقی کی راہ میں یہ سنگ میل اساتذہ،غیر تدریسی عملہ،طلبا اور المنائی کی سخت کاوشوں اور انتہائی جانفشانیوں کو واضح کرتاہے۔میں ذاتی طورپران کے تئیں اپنے سپاس کا اظہار کرنا چاہتی ہے اور توقع کرتی ہوں کہ مستقبل میں نہ صرف یہ کہ یہ گریڈ برقرار رہے گا بلکہ تعلیم،تحقیق اور دیگر شعبوں میں بہتر سے بہتر مظاہرے کے لیے ہم لگاتار سخت محنت کرتے رہیں گے۔“۔ناک کی طرف سے کیا جانے والا یہ دوسرے مرحلے کا جائزہ تھا پہلے مرحلہ کا جائزہ دوہزار پندرہ میں ہوا تھا جس میں جامعہ کو ناک کی طرف سے اے  رینک حاصل ہوا تھا۔ یونیورسٹی کو دوہزارہ پندرہ کے پہلے مرحلے کے اسکور تین اعشاریہ صفر نو کے مقابلے میں موجودہ جائزے میں ناک کی طرف سے تین اعشاریہ چھے ایک اسکور ملا ہے۔واضح ہوکہ ناک  اے پلس پلس کا گریڈ اس ادارے کو دیتی ہے جو تین اعشاریہ پانچ ایک اسکور حاصل کرے یا اس سے اوپر اسکور حاصل کرے۔  

Recommended