Urdu News

نتن گڈکری نے مدھیہ پردیش میں تعمیراتی، بازآبادکاری اور تجدیدکاری کے پروجیکٹوں کو منظوری دی

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری

 روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے اوڈیشہ کے  کیسنگا میں این ایچ-201 (موجودہ این ایچ-26) کے کے ایم 176 پر لیول کراسنگ نمبر آر وی-172 کے لیے تحویل اراضی سمیت 4 لین والے کیسنگا آر او بی کی تعمیر کو منظوری دے دی ہے، جس کے لیے 324.09 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں وزیر موصوف نے بتایا کہ آندھرا پردیش میں کے ایم 700+170 سے 567+234 (ڈیزائن سی ایچ) سے  این ایچ 30 کی اونچی سطح والی دو لین  تک بازآبادکاری اور تجدید کاری کو منظوری دے دی گئی ہے، جس کے لیے 388.70 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

آندھرا پردیش میں ای پی سی موڈ پر این ایچ-42 کے مولاکلاچیروو کی اونچی سطح والی 2 لین سے  4/2 لین سے لے کر مدن پلے سیکشن تک بازآبادکاری اور تجدیدکاری کو منظوری دے دی گئی ہے، جس کے لیے 480.10 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش میں مالی سال 22-2021 کے لیے سی آر آئی ایف اسکیم کے تحت 600.13 کلومیٹر کی لمبائی کے 23 پروجیکٹ کے کام کو منظوری دے دی گئی ہے، جس کے لیے 1814.90 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

Recommended