Urdu News

فنکاروں نے کلا کمبھ میں آزادی کے گمنام سپاہیوں کو کینوس پر خراج عقیدت پیش کیا

فنکاروں نے کلا کمبھ میں آزادی کے گمنام سپاہیوں کو کینوس پر خراج عقیدت پیش کیا

این جی ایم اے نے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت بھونیشور میں ورکشاپ کا انعقاد کیا

نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (این جی ایم اے) نے جمعرات کو بھونیشور میں آزادی کے 75 ویں سال کے جشن کے ایک حصے کے طور پر کلا کمبھ کا اہتمام کیا۔ آزادی کے امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، اس ورکشاپ میں ملک بھر سے 250 فنکاروں نے حصہ لیا۔ ان تمام فنکاروں نے 750 میٹر لمبے اسکرول کو پینٹ کرنے کا کام کیا ہے جس میں ہندوستان کی تحریک آزادی کے گمنام سپاہیوں کی زندگی اور جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔ یہ کلا کمبھ 17 دسمبر تک جاری رہے گا۔ کینوس اسکرول کو 2022 میں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں دکھایا جائے گا۔

این جی ایم اے کے ڈائرکٹر جنرل ادویت گنایاک نے کہا کہ آزادی کی تحریک میں ایسے بہت سے گمنام ہیرو تھے جن کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔ ان کی زندگی کی جدوجہد کو کینوس اسکرول پر دکھایا گیا ہے۔ گمنام سپاہیوں کو ایک فنکارانہ خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

این جی ایم اے کے ڈائریکٹر تیمسونارو جمیر نے وضاحت کی کہ اسکرول میں بیان کے ذریعے، ہم گمنام مجاہدین آزادی کی بہادری اور قربانی کو پینٹنگ کے ذریعے پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Recommended