Urdu News

بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد136.66 کروڑسے تجاوزکرگئی

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 62 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

 

 

نئی دلّی  ،18 دسمبر، 2021/

 گذشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران 62,06,244  ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 136.66 کروڑ (1,36,66,05,173) تک پہنچ گئی ہے۔ اس کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے ملک بھر میں 1,43,67,288سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

آج صبح 7 بجے تک  حاصل عبوری رپورٹ درج ذیل کے مطابق ہے:

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,86,103

دوسری خوراک

96,37,329

 

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,83,832

دوسری خوراک

1,67,56,352

 

18 تا 44 سال کی عمر کے  افراد

پہلی خوراک

48,50,44,794

دوسری خوراک

28,85,44,859

 

45 تا 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

19,11,40,425

دوسری خوراک

13,85,69,309

 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

11,94,46,163

دوسری خوراک

8,86,96,007

مجموعی تعدد

1,36,66,05,173

پچھلے 24 گھنٹے میں 8,706  مریض روبہ صحت ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 3,41,71,471 ہوگئی ہے۔

جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح 98.38  فیصد  ہوگئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G0G5.jpg

مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل 51دنوں سے یومیہ نئے کیس درج ہونے کا رجحان  15,000سے  بھی کم ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 7,145  نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TS1N.jpg

زیر علاج مریضوں کی تعدادفی الحال84,565ہے ۔سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد  ملک بھرکے مجموعی  متاثرہ معاملوں کا 0.24 فیصد ہیں، اور یہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004FKIJ.jpg

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 12,45,402  نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں  اب تک مجموعی طور پر تقریباً 66.28 کروڑ (66,28,97,388) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 0.62 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ34دنوں سےایک فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح  ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 0.57فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے 75 دنوں سے2فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے اورلگاتار 110  دنوں سے  یہ شرح 3 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔

Recommended