Urdu News

بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ: جنوبی افریقہ میں فٹ بال کھیلتی نظر آئی بھارٹی ٹیم

بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ: جنوبی افریقہ میں فٹ بال کھیلتی نظر آئی بھارٹی ٹیم

جنوبی افریقہ پہنچنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کو 26 دسمبر سے جنوبی افریقہ کے دورے پر تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔ اس کے بعد مہمان ٹیم 19 جنوری سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹیم انڈیا نے سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی اپنی ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو جنوبی افریقہ میں ایک روزہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد اپنے پہلے تربیتی سیشن میں حصہ لینا ہے۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں نے خود کو ری چارج کرنے کے لیے جوہانسبرگ میں کچھ نارمل ٹریننگ کی۔

تقریباً 10 گھنٹے فلائٹ میں گزارنے کے بعد کھلاڑی ایک دن قرنطینہ میں رہے اور اس کے بعد انہوں نے اپنی ٹریننگ شروع کی۔ بی سی سی آئی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے، جس میں ٹیم کے کھلاڑی ہندوستانی ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ سوہم دیسائی کی رہنمائی میں ٹریننگ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ٹریننگ سیشن کے دوران، ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں نے وہاں کے ماحول سے ہم آہنگ ہونے کے لیے مکمل معمول کی سرگرمیاں بھی کیں۔ اس دوران کھلاڑیوں نے فٹبال اور والی بال میں بھی ہاتھ آزمائے۔ ان کے ساتھ ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ راہل ڈراوڈ بھی موجود تھے۔ کھیل کے دوران ڈراوڈ اور ٹیسٹ کپتان وراٹ کوہلی کو کئی بار ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے بھی دیکھا گیا۔ اس دوران ڈرواڈ اور کوہلی کی ٹیم کے درمیان میچ بھی ہوا۔

ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہندوستانی ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ سوہم دیسائی کی رہنمائی میں ٹریننگ میں حصہ لیا۔ اس دوران دیسائی نے کہا، 'ہم ممبئی میں تین دن کے لیے قرنطینہ میں تھے اور اس کے بعد ہم تقریباً 10 گھنٹے فلائٹ میں تھے۔ یہاں تک پہنچنے کے بعد بھی ہم قرنطینہ میں تھے اور اسی لیے آج شام پہلی بار ہم نے ایک ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا، جس میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ کھلاڑی اب رننگ کے علاوہ  اسکل پر زور دیا۔ ٹریننگ آئندہ چند روز میں شروع ہو جائے گی۔ اس سے ا نہیں کھیل پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے کھلاڑیوں کو یہاں کے ماحول  کے موافق خود کو ڈھالنے کا موقع ملے گا۔

Recommended