Urdu News

کیا افغانستان کی مدد کے لیے مسلم ممالک کو ایک ساتھ لائے گا پاکستان؟ ایغور نسل کشی پر پاکستان خاموش کیوں؟

ایغور نسل کشی پر پاکستان خاموش کیوں؟

افغانستان کو اقتصادی اور انسانی آفات سے بچانے میں مدد کرنے کے لیے پاکستان مسلم ممالک کو ایک ساتھ لے کر آرہا ہے۔ ساتھ ہی پڑوسی ملک کے نئے طالبان حکمرانوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی شبیہ نرم بنانے کے لئے راضی کرنے کی کوشش کرے گا۔سعودی عرب کی دعوت پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں افغانستان کی عبوری حکومت کے نمائندے بھی موجود ہونگے۔پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کی دعوت پر اسلام آباد میں منعقد ہونے والا اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا 17واں اجلاس اتوار کواسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان کی عبوری حکومت کی بھی نمائندگی ہوگی۔ مذکورہ جلاس میں افغانستان میں انسانی المیے کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ بیان کے مطابق اجلاس میں افغانستان میں معاشی و اقتصادی بحران سے نمٹنے پر غور کیا جائے گا اور افغانستان میں خوراک و ادویات کی قلت اور بے گھر افراد کی مدد کا جائزہ لیا جائے گا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق او آئی سی کا اجلاس افغانستان کی موجودہ مالی حالات کے باعث اس کی مدد کے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اجلاس میں او آئی سی رکن ممالک سمیت اقوام متحدہ اور عالمی مالیاتی ادارے شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ اجلاس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، چین، روس، جرمنی، اٹلی اور جاپان کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

Recommended