Urdu News

اختراعات اور سٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے لیے اگنوکواعلیٰ کارکردگی کا درجہ ملا

اختراعات اور سٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے لیے اگنوکواعلیٰ کارکردگی کا درجہ ملا

نئی دہلی، 19 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

مرکزی وزارت تعلیم نے ایک بار پھر اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی(IGNOU) کو اختراعات اور سٹارٹ اپس کو فروغ دینے میں سرفہرست کارکردگی کا درجہ دیا ہے۔

وزارت تعلیم کے انوویشن سیل(MIC) نے حال ہی میں منعقدہ ایک ورچوئل ایونٹ میں سال 2020-21 کے لیے انوویشن کونسلز آف ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز(IIC 3.0) کی کارکردگی کے نتائج کا اعلان کیا۔ وزارت نے اس سال پھر سےIGNOU-IIC کو اختراعات اور سٹارٹ اپس کو فروغ دینے میں سرفہرست اداروں میں سے نمبرایک کا درجہ دیا ہے۔

فائیواسٹارریٹنگ میں سے دو ہزار پانچ سو سے زائد یونیورسٹیوں، اداروں اور کالجوں بشمول ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ میں سے صرف 339 کو فور سٹار ریٹنگ سے نوازا گیا ہے۔IGNOU-IIC نےIIC کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے 100 % اسکور کے علاوہIIC کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے خود سے چلنے والے متعدد اقدامات کرنے کے لیے اضافی 240 انعامی پوائنٹس حاصل کیے، جس کے نتیجے میںIGNOU-IIC نے اعلیٰ ترین چار ستارہ درجہ بندی حاصل کی۔

Recommended