Urdu News

برطانیہ میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز میں بڑا اضافہ

برطانیہ میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز میں بڑا اضافہ

برطانیہ میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز میں بڑا اضافہ ہوا ہے، مئیر لندن صادق خان نے بھی اومی کرون کے پھیلنے سے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق گذشتہ روز برطانیہ میں اومی کرون کے 10 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد برطانیہ میں اومی کرون کیسز کی مجموعی تعداد 24 ہزار 968 تک پہنچ گئی جبکہ اومی کرون سے اموات کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔برطانیہ میں اسپتالوں میں داخل ہونے والے اومی کرون سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 85 ہوگئی۔

دوسری جانب لندن کے میئر صادق خان بھی اومی کرون کے پھیلنے سے پریشان ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ نئے کیسز سے ایمرجنسی سروسز کا عملہ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں کوویڈ کے 1534 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں، کوویڈ مریضوں کی تعداد گزشتہ ہفتے کی نسبت 28 فیصد زیادہ ہے۔

Recommended