Urdu News

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے مذہبی رہنما دلائی لامہ سے کی ملاقات

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے مذہبی رہنما دلائی لامہ سے کی ملاقات

دھرم شالہ، 20 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

آر ایس ایس کے سربراہ ڈاکٹر موہن بھاگوت نے پیر کی صبح تبت کے مذہبی رہنما دلائی لامہ سے ملاقات کی۔آر ایس ایس کے سربراہ دہلی واپس آنے سے پہلے صبح تقریباً 9.15 بجے دلائی لامہ کی رہائش گاہ پہنچے۔ دونوں کے درمیان تقریباً پون گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔ دلائی لامہ نے کووڈ کے دور کے بعد پہلی بار کسی بیرونی شخص سے ملاقات کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ ڈاکٹر موہن بھاگوت 16 سے 20 دسمبر تک ہماچل پردیش کے دورے پر تھے۔ پیر کے روز ان کی واپسی طے ہے۔

Recommended