Urdu News

جناب پیوش گوئل نے غازی آباد کے قومی ٹیسٹ ہاؤس میں، پیک شدہ پینے کے پانی کی آزمائش کی سہولت کا افتتاح کیا

کامرس وصنعت ، صارفین امور، خوراک اورعوامی نظام تقسیم نیز ٹیکسٹائل کے وزیرجناب پیوش گوئل

 نئی دہلی ،19؍دسمبر :کامرس وصنعت ، صارفین امور، خوراک اورعوامی نظام تقسیم نیز ٹیکسٹائل کے وزیرجناب پیوش گوئل نے آج غازی آبادمیں  قومی ٹیسٹ ہاؤس (این ٹی ایچ ) میں پیک شدہ پینے کے پانی  کی آزمائشی سہولت کا افتتاح کیا۔

این ٹی ایچ کے سینیئرسائنسدانو ں سے خطاب کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے معیاری  جائزہ اوریقین دہانی کو فروغ دینے میں  ٹکنالوجی استعمال کرنے کے لئے این ٹی ایچ کی ستائش کی ۔ جناب گوئل نے کہا  کہ اگر ہندوستان کو بین الاقوامی منڈیوں میں  قابل بھروسہ بناناہے  تو معیاری کنٹرول ، معیاری جائزہ اور معیاری یقین دہانی ، عالمی درجہ سے قطعی کم نہیں ہونی چاہیئے۔

انھوں نے کہا ‘‘اگرہم حقیقتاایک عالمی قوت بننا چاہتے ہیں ، اگرہم دنیا کے سامنے اپنے استحکام کااظہارکرناچاہتے ہیں ، اپنی صلاحیتیں  دکھاناچاہتے ہیں  اوراگرہم باہمی تسلیم جاتی سمجھوتے کرنا چاہتے ہیں توہمیں اپنی آزمائش کی لیباریٹری کی سہولتیوں میں عالمی درجے کا بننا ہوگا ، ہمارے لوگوں کو بہترین تربیت یافتہ ہوناہوگا اورہمارے آلات دنیا میں دستیاب بہترین آلات میں سے ہونے چاہیئں ۔

الٹراہائی پرفارمینس لکویڈ کرومیٹوگراف (یوایچ پی ایل سی ) اور آئیون کرومیٹوگراف (آئی سی ) ، نامی دوآلات کے افتتاح کے ساتھ این ٹی ایچ غازی آباد نے پانی کے لئے جامع معیاری آزمائشی سہولت میں ایک  نمایاں  سہولت فراہم کی ۔ یو ایچ پی ایل سی ، پینے کےپانی کے نمونوں میں خاص طورپر نقصاندہ جراثیم سمیت مختلف کیمیاوی محلول کی مقدارکو درست طورپرجانچنے کے لئے مددگارہے ۔

واضح تبدیلی پرزوردیتے ہوئے جناب گوئل نے کہا ‘‘ہمیں معیاری یقین دہانی پیداکرنے کے لئے طویل سفرکرنا ہے کیونکہ سرکار تکنیکی ٹیکسٹائل جیسی نئی تکنالوجی کو فروغ دیتی ہے جس میں نینو ٹکنالوجی ایک حساس عنصرہے ۔ ’’

انھوں نے کہا ‘‘ اب کچھ بہتری کو مت دیکھئے بلکہ اب ٹکنالوجی میں واضح پیش رفت ہونی چاہیئے ۔’’انھوں نے مزید کہا ‘‘ کیاہم کوئی فرق وضع کرسکتے ہیں ؟کیا ہم اپنے آزمائشی نظام میں انقلاب برپا کرسکتے ہیں ؟اب انقلاب سے کم کچھ اورنہیں چاہیئے ۔ ’’

وزیراعظم کے ‘سب کا ساتھ ، سب کا وکاس ، سب کاوشواس ، سب کا پریاس ’ کے اصول پرزوردیتے ہوئے جناب گوئل نے کہاکہ ہمیں اشیاء کی صورت سے آزمائش کرنی چاہیئے کہ  ان میں کوئی نقص نہ رہے اور آپ کی آزمائش دنیا بھرمیں قابل قبول ہونی چاہیئے ۔

‘‘وزیراعظم نریندرمودی کا کام کرنے کاانداز ، مجھے یقین ہے کہ گذشتہ چندبرسوں میں آپ نے بخوبی دیکھا ہے ، وہ دوسرا بہترین قبول نہیں کرتے ، – جب ہم کوئی پروگرام یاکوئی پروجیکٹ شروع کریں ، تویہ بہترین ہوناچاہیئے ۔ اور یہی طریقہ ہے کہ دنیا میں لوگ ہمیں قبول کریں گے ، یہی طریقہ ہے کہ دنیا ہم پربھروسہ کرےگی ، اوریہی طریقہ ہے کہ جس سے ہم ہندوستان کے عوام کا اعتماد وبھروسہ حاصل کرسکیں گے ۔ ’’

این ٹی ایچ (این آر) غازی آبادمیں پینے کے پانی ، ٹرانسفارمرس ، گھریلواستعمال کی اشیاء ، ایل پی جی گیس اسٹور ، پریشرکوکر، ٹرانسفارمرزکی  امپلسیو وولٹیج آزمائش کی سہولیات موجود ہیں اوراس طرح یہ  معیارکی یقین دہانی کے عوامل کے ذریعہ صارفین کے مفاد کی خدمت کررہاہے ۔

آج دوسہولیات کے افتتاح کے ساتھ ہی ، این ٹی ایچ غازی آبادنے  پانی کی قابل قدر آزمائشی سہولت کا اضافہ کیاہے ۔  یو ایچ پی ایل سی ، پینے کےپانی کے نمونوں میں خاص طورپر نقصاندہ جراثیم سمیت مختلف کیمیاوی محلول کی مقدارکو درست طورپرجانچنے کے لئے مددگارہے جب کہ آئی سی ، پیک شدہ پینے کے پانی میں خاص طورپر شورے اوردیگر ایسے ہی  زرات کی مقدارکا تعین کرنے کے لئے استعمال کیاجائے گا۔

این ٹی ایچ   خاص طورپرمختلف طرح کے معیارات کے تشکیل میں، بی آئی ایس کے ساتھ قریبی  تعاون سے کام کررہاہے ۔

غازی آباد سمیت این ٹی ایچ کے تمام لیبس کو بی آئی ایس کے لیباریٹری معلوماتی انتظامیہ نظام( ایل آئی ایم ایس )کے ساتھ  مربوط کردیاگیاہے  ، جو کہ ایک جامع آن لائن نظام ہے ، جسے بی آئی ایس کی تسلیم شدہ لیباریٹریوں کو مربوط اورمرکوز  جاری کام کے انتظامیہ نظام کے توسط سے  ،کام کاج کے انتظام کے لئے تیارکیاگیاہے ۔

غازی آباد سمیت این ٹی ایچ کے تمام لیبس کو ‘پرکھ ’ پورٹل میں میپ کیاگیاہے جو کہ ایک جغرافیائی معلوماتی نظام (جی آئی ایس ) نظام ہے ، اور جو ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعہ تیارکردہ ایک جامع لیباریٹری نیٹ ورک ہے ۔ یہ پورٹل  کسی ریاست  یا کسی شہر میں کسی خاص مصنوعات ، معیار، آزمائش کے طریقے کے لئے لیبس کی تلاش کو ممکن بناتاہے اور یہ آزمائش کی سرگرمیوں میں شفافیت فراہم کرے گا۔

این ٹی ایچ (این آر) غازی آبادکی سرگرمیوں میں سات اہم شعبوں کا احاطہ ہوتاہے ، جن میں کیمیکل ، سول ، الیکٹریکل ، میکنیکل ، نان –ڈسٹریکٹو ٹیسٹنگ (این ڈی ٹی ) اور ربر-کاغذ-پلاسٹک اور ٹیکسٹائل (آرپی پی ٹی ) شامل ہیں اور اس میں مینوفیکچرنگ والی صنعتوں ، چھوٹے پیمانے کی صنعتوں  ، محکموں اور وجیلنس اور عدالتو  ں کے معاملات  سمیت عدالتی حکاموں  ، سی وی سی ، سی بی آئی ، پولیس ڈپارٹمنٹ وغیرہ سے  خام مال اورمصنوعات کی آزمائش کے لئے جدید ترین مشینیں دستیاب ہیں ۔ لیباریٹری عام آدمی کے لئے بھی کھلی ہوئی ہے تاکہ وہ اپنی ضروریات  کو پوراکرسکے ۔

مستقبل قریب میں این ٹی ایچ (این آر) غازی آباد ، ٹرانسفارمرس ، ریسوڈول کرنٹ سرکٹ  بریکر (آرسی سی بی ) ٹیسٹ ، خوراک کی ٹیسٹنگ ، لیتھیم  (ایل آئی ) آیون  بیٹری ٹیسٹنگ برائے الیکٹرک گاڑیاں  ، ہیلمٹ ٹیسٹ اورایڈوانس  بلڈنگ میٹریل ٹیسٹ کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

Recommended