Urdu News

کھیلوں کی مختلف ترقیاتی اسکیموں کے تحت پچھلے 5 برسوں میں 6801.30 کروڑ روپئے جاری کئے

وزیر اطلاعات و نشریات جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

 

 

نئی دلّی ،21 دسمبر/ ’ کھیل ‘ ریاست کا موضوع ہونے کی وجہ سے کھیل کود کو گاؤں کی سطح پر  عوام کے لئے  قابل رسائی بنانے کی ذمہ داری ریاست  / یو ٹی حکومتوں کی پر عائد ہوتی ہے ۔ مرکزی حکومت ، اُن کی کوششوں میں اضافہ کرتی ہے  ۔ البتہ ، نو جوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت ملک میں  گاؤں کی سطح سمیت کھیلوں کی ترقی کے لئے مندرجہ ذیل  اسکیمیں  چلا رہی ہے ۔ ( i ) کھیلو انڈیا اسکیم ، ( ii ) کھیلوں کی قومی فیڈریشنوں کے لئے امداد ، ( iii ) کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں میں جیتنے والوں اور اُن کے کوچ حضرات کے لئے خصوصی ایوارڈ ، ( iv ) کھیلوں کے قومی ایوارڈ ، ( v ) ممتاز کھلاڑیوں کے لئے پنشن ، ( vi ) پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل اسپورٹس ویلفیئر فنڈ ، ( vii ) نیشنل اسپورٹس ڈیولپمنٹ فنڈ اور  ( viii ) اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعے کھیلوں کے تربیتی مراکز  کو چلانا  ۔

          مذکورہ  اسکیموں کی تفصیلات  وزارت اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر عوام کے لئے دستیاب ہیں  اور یہ  ریاست / یو ٹی کے حساب سے نہیں ہیں ۔ پچھلے پانچ برسوں کے دوران  وزارت کی کھیلوں کی ترقی کی مختلف اسکیموں کے تحت  7072.28 کروڑ روپئے مختص کئے گئے اور  6801.30  کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں ۔ 

          مذکورہ معلومات نو جوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر  جناب انوراگ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال  کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

Recommended