Urdu News

کیجریوال حکومت کا گیسٹ ٹیچروں کو نئے سال کا تحفہ، تنخواہ میں اضافے کا حکم

کیجریوال حکومت کا گیسٹ ٹیچروں کو نئے سال کا تحفہ، تنخواہ میں اضافے کا حکم

دلی کیجریوال حکومت نے گیسٹ ٹیچروں کیتنخواہ بڑھانے کا حکم جاری کرکے دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھانے والے  گیسٹ  ٹیچروں کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے۔ بدھ کو دہلی گیسٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے نائب وزیر اعلیٰ تعلیم منیش سسودیا سے ملاقات کی اور انہیں اپنی تنخواہ بڑھانے کے لیے ایک میمورنڈم پیش کیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں گزشتہ 6 سالوں میں حکومت میں آنے کے بعد سے دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھانے والے  گیسٹ ٹیچروں کی حالت دیگر ریاستوں کے مقابلے میں بہتر ہوئی ہے۔

جناب سسودیا نے کہا کہ دہلی کے  گیسٹ ٹیچروں نے دہلی میں تعلیمی انقلاب لانے میں اہم رول ادا کیا ہے اور وہ تعلیمی انقلاب کا ایک اہم ستون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت ملک کی واحد حکومت ہے جہاں  گیسٹ ٹیچروں  کو باعزت تنخواہ دی جاتی ہے۔ گزشتہ 4 سالوں میں مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے اور کورونا کی وجہ سے کئی خاندان مالی بحران کا شکار بھی ہوئے ہیں۔ جس کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو گیسٹ اور کنٹریکٹ  ٹیچروںکی تنخواہوں میں اضافے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی حکومت اپنے  ٹیچرزکو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔  گیسٹ ٹیچرزکی تنخواہ اور اعزازیہ میں اضافے سے وہ اپنی زندگی باوقار طریقے سے گزار سکیں گے اور محکمہ تعلیم میں بہتر انداز میں خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

Recommended