نئی دلّی ،25دسمبر، 2021/
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 66,09,113 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 141 کروڑ (1,41,01,26,404) تک پہنچ گئی ہے۔ اس کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے ملک بھر میں 1,49,64,300 سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔
آج صبح 7 بجے تک حاصل عبوری رپورٹ درج ذیل کے مطابق ہے:
طبی کارکنان |
پہلی خوراک |
1,03,86,851 |
دوسری خوراک |
96,75,320 |
|
صف اوّل کے کارکنان |
پہلی خوراک |
1,83,84,748 |
دوسری خوراک |
1,68,24,869 |
|
18 تا 44 سال کی عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
49,24,32,222 |
دوسری خوراک |
31,18,78,657 |
|
45 تا 59 سال کی عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
19,28,71,451 |
دوسری خوراک |
14,50,15,710 |
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
12,04,64,476 |
دوسری خوراک |
9,21,92,100 |
|
مجموعی تعداد |
1,41,01,26,404 |
پچھلے 24 گھنٹے میں 7,286 مریض روبہ صحت ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 3,42,23,263 ہوگئی ہے۔
جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح 98.40 فیصد ہوگئی ہے۔
مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل 58دنوں سے یومیہ نئے کیس درج ہونے کا رجحان 15,000سے بھی کم ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 7,189 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔
سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد77,032 ہے، جو 579 دنوں میں سب سے کم ہے ۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد ملک بھرکے مجموعی متاثرہ معاملوں کا 0.22 فیصد ہیں، اور یہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 11,12,195 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر تقریباً 67.10 کروڑ (67,10,51,627) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 0.60 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ41دنوں سےایک فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 0.65فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے 82 دنوں سے2فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے اورلگاتار 117 دنوں سے یہ شرح 3 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔