پٹنہ، 26 دسمبر(انڈیا نیرٹیو)
بہار کے مظفر پور میں اتوار کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ بیلا فیز 2 میں واقع نوڈلز فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا۔ اس میں کام کررہے اب تک 10 مزدوروں کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ و ہیں 6 کی حالت تشویشناک ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ اتنا خوفناک ہے کہ مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو پا رہی ہے۔ کسی کا صرف ہاتھ مل رہا ہے تو کسی کا صرف پیر۔
بتایا جا رہا ہے کہ دھماکے کی وجہ سے بغل کے چوڑا اور آنٹا فیکٹری کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے اندر کام کررہے 2 لوگ بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ سبھی زخمیوں کی بھی شناخت ابتک نہیں ہو پائی ہے۔ موقع پر آئی جی سمیت ڈی ایم، ایس ایس پی پہنچ گئے ہیں۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
5 کیلو میٹر تک ہوئی دھماکہ کی آواز
دھماکے کی آواز 5 کیلومیٹر دور تک سنائی پڑی۔ نوڈلز فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ فی الحال فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں موقع پر پہنچ چکی ہیں۔بیلا تھانہ اور مٹھن پورہ تھانہ کی پولیس بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔
لگا زلزلہ آگیا
آس پاس کے لوگوں نے بتایا کہ ”دھماکے کی وجہ سے آس پاس کی زمین بھی ہل گئی۔ ہم لوگوں کو پہلے زلزلہ آنے کا احساس ہوا۔ کچھ لوگ تو اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل گئے۔ حالانکہ بعد میں پتہ چلا کہ بوائلر پھٹنے کی وجہ سے زمین ہل گئی ہے۔