Urdu News

قومی تعلیمی پالیسی -2020 کے تناظر میں انسانی وسائل کی ترقی میں تبدیلی پر دو روزہ قومی سمپوزیم

Education Minister Shri Dharmendra Pradhan

 

 

نئی دہلی،27دسمبر؍2021:

ری ہیبی لیٹیشن کونسل آف انڈیا(آر سی آئی)پارلیمنٹ کے ذریعے منظور شدہ ری ہیبی لیٹیشن کونسل آف انڈیا  ایکٹ 1992 کےتحت قائم کی گئی ہے، جس کا کام خصوصی تعلیم اور معذوروں کی بازآبادکاری کے شعبوں میں تربیتی پروگراموں کی معیار بندی ، نفاذ اور اُن تربیتی پروگراموں کی نگرانی کرنا ہے۔کونسل کے اہم کام پیشہ ور لوگوں کی 16زمروں ؍آرسی آئی کے لئے مقرر شدہ عملے کے لئے تعلیم اور تربیت کے کم از کم معیارات کو طے کرنا، مرکزی باز آبادکاری رجسٹر(سی آر آر )تیا رکرنا اور معذوری کے شعبے میں تحقیق کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

بھارت سرکار کے ذریعے معذوروں کے حقوق سے متعلق قانون 2016 اور قومی تعلیمی پالیسی -2020ء لاگو کئے جانے کے بعد کونسل کیلئے خصوصی تعلیم اور معذوروں کی بازآبادکاری کے شعبے میں انسانی وسائل کی ترقی میں تبدیلی لانے کےلئے روڈ میپ تیار کیا جانا ضروری ہوجاتا ہے۔

اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کونسل 29-28دسمبر 2021ء کو شمال مشرقی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن (این ای ڈی ایف آئی)گوہاٹی ، آسام کے کنونشن سینٹر میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 ء کے تناظر میں انسانی وسائل کی ترقی میں تبدیلی پر قومی سمپوزیم منعقد کررہی ہے۔

اس قومی سمپوزیم میں سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزیر مملکت کماری پرتما بھومِک مہمان خصوصی ہوں گی۔

قومی سمپوزیم میں آسام کے چیف سیکریٹری جناب جشنو بروا آئی اے ایس مہمان خصوصی ہوں گے اور معذوروں کو بااختیار بنانے کے محکمے کی سیکریٹری اور آر سی آئی کی چیئرمین محترمہ انجلی بھاورا ، معذوروں کو بااختیار بنانے کے محکمے کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر پربود سیٹھ، آر سی آئی کے ممبرب سیکریٹری ڈاکٹر سبودھ کمار  مہمان اعزازی ہوں گے۔ امید ہے کہ اِ س قومی سمپوزیم میں اوپن یونیوسٹی، سینٹرل یونیوسٹی کے وائس چانسلر معذوروں کو بااختیار بنانے کےلئے ریاستوں کے کمشنر ، علاقائی کوآرڈینیشن کے اہم کوآرڈینیٹر اور دیگر مشہورو معروف ماہرین سمیت پورے ملک سے 120 شخصیات شامل ہوں گی۔

سمپوزیم میں خصوصی تعلیم ، شمولیاتی تعلیم، بولنے –سننے، کلینکل اور باز آبادکاری نفسیات شعبے کے ماہرین ، باز آبادکاری کرنے والے ملازمین 6 نشان زد موضوعات پر بحث کریں گے اور معذوروں کے اختیار سے متعلق قانون 2016 اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مختلف التزامات کے مبابق خصوصی تعلیم اور معذوروں کی باز آبادکاری کے شعبے میں انسانی وسائل تبدیلی کےلئے آر سی آئی کی سرگرمیوں اور پروگراموں کو آپس میں جوڑنے کےلئے ضروری سفارشیں کریں گے۔

Recommended