Urdu News

بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 142.47 کروڑ سے زیادہ ہوگئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 72 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

 آج صبح  سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران    72,87,547افراد کو کووڈسے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت میں کووڈ-19 سے بچاؤ کی ٹیکے کاری کی مجموعی  تعداد 142.47 کروڑ  (1,42,46,81,736) کو پار گئی۔  یہ ٹیکہ کاری  1,51,91,424سیشنوں میں انجام دی گئی۔

آج صبح  سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق   ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد کی تفصیل درج ذیل ہے۔

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,87,043

دوسری خوراک

96,88,051

صف اول کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,84,989

دوسری خوراک

1,68,50,329

18سے44 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

49,51,42,331

دوسری خوراک

31,94,71,734

45سے59سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

19,35,18,168

دوسری خوراک

14,70,85,153

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

12,08,30,878

دوسری خوراک

9,33,23,060

میزان

1,42,46,81,736

گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران 6450 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وبا کی ابتدا کے بعد سے) 3,42,43,945  ہوگئی ہے۔

نتیجہ کے طور پر بھارت میں شفایابی کی شرح اس وقت 98.40  فیصد ہے جو مارچ  2020 سے سب سے زیادہ ہے۔

 

مرکز / ریاستوں  اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کی بنا پر یومیہ نئے معاملات 15,000 ہزار سے نیچے رہنے کا رجحان پایا جاتا ہے اور یہ رجحان مسلسل 61دنوں سے برقرار ہے۔  

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6358نئے معاملات سامنے آئےہیں ۔  

 

 بھارت میں  اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد 75456 ہے ۔  فی الحال مریضوں کی مجموعی تعدادملک میں زیر علاج معاملوں کا محض   0.22 فیصد ہے۔ جو مارچ 2020 سے اب تک کی سب سے کم شرح ہے۔

جانچ کی صلاحیت میں  ملک بھر میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 1035495 ٹیسٹ کئے گئے۔  بھارت  میں اب تک  مجموعی طور پر 67.41 کروڑ  سے زیادہ  (67,40,78,531) ٹیسٹ منعقد کئےگئے ہیں۔  

اب جبکہ ملک بھر میں ٹیسٹنگ  کی تعداد میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے،زیر علاج  مریضوں کی ہفتہ وار شرح 0.64فیصد پر قائم ہے جو کہ اس وقت گزشتہ 44دنوں سے 1 فی صد سے  نیچے رہی ہے۔ زیر علاج مریضوں کی یومیہ تعداد کی فی الحال شرح 0.61  فیصد  درج کی گئی جو گزشتہ85دنوں میں2 فیصد سے نیچے اور 120دنوں میں 3فیصد سے نیچے رہی ۔

Recommended