Urdu News

وزیر اعظم مودی یکم جنوری کو پی ایم۔کسان کی 10ویں قسط جاری کریں گے

وزیر اعظم مودی یکم جنوری کو پی ایم۔کسان کی 10ویں قسط جاری کریں گے

نچلی سطح کے کسانوں کو با اختیار بنانے کے مسلسل عزم اور ارادے کے مطابق، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 1 جنوری 2022 کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پردھان منتری کسان سمان ندھی (PM-KISAN) اسکیم کے تحت مالی فائدے کی 10ویں قسط جاری کریں گے۔ اس سے 10 کروڑ سے زیادہ مستفید کسانوں کے خاندانوں کو 20,000 کروڑ روپے سے زیادہ منتقل کیے جائیں گے۔

پی ایم-کسان اسکیم کے تحت، اہل استفادہ کنندہ کسان خاندانوں کو سالانہ 6000 روپے کا مالی فائدہ فراہم کیا جاتا ہے، جو 2000 روپے کی تین مساوی 4 ماہانہ اقساط میں قابل ادائیگی ہے۔ فنڈ براہ راست مستفیدین کے بینک کھاتوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔ اس اسکیم میں اب تک 1.6 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سمان راشی کسان خاندانوں کو منتقل کی گئی ہے۔پروگرام کے دوران، وزیر اعظم تقریباً 351 فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی او) کو 14 کروڑ روپے سے زیادہ کی ایکویٹی گرانٹ بھی جاری کریں گے، جس سے 1.24 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ وزیراعظم تقریب کے دوران ایف پی اوز سے بات چیت کریں گے اور قوم سے خطاب بھی کریں گے۔اس موقع پر مرکزی وزیر زراعت بھی موجود رہیں گے۔

Recommended