Urdu News

نئے سال کے موقع پر صدر جمہوریہ ہندکا تہنیتی پیغام

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند

 

نئی دہلی، 31 دسمبر 2021:

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے نئے سال 2022 کی آمدپر تمام ہم وطنوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے فرمایا کہ "نئے سال 2022 کے پرمسرت موقع پر میں بھارت اور بیرون ملک رہنے والے اپنے تمام ہم وطنوں کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

نئے سال کی نئی صبح ہماری زندگیوں میں امن، خوش حالی اور بھائی چارے کے جذبے کی تجدید کرے۔آئیے ہم اپنے سماج اور ملک کی ترقی کے آغاز کی کوشش کے ساتھ نئے سال میں قدم رکھنے کا عزم کریں۔

نیا سال 2022 آپ کی زندگی میں بہت سی مسرتوں اور اچھی صحت کےساتھ کام یابی اور خوش حالی لے کر آئے۔"

Recommended