Urdu News

کورونا دہلی میں دسمبرمیں کنٹینمنٹ زون میں آٹھ گنا سے زیادہ اضافہ ہوا

کورونا دہلی میں دسمبرمیں کنٹینمنٹ زون میں آٹھ گنا سے زیادہ اضافہ ہوا

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے ساتھ ہی اس ماہ کے آغاز سے کنٹینمنٹ زونز کی تعداد بھی آٹھ گنا سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ دہلی میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے کیسز بھی بڑھ رہے ہیں اور اس وقت دارالحکومت میں 351 کیسز ہیں، جب کہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کیسز کی تعداد ہر روز بڑھ سکتی ہے۔

یکم دسمبر کو جب دارالحکومت میں ایک دن میں انفیکشن کے 39 کیسز سامنے آئے تو کنٹینمنٹ زونز کی تعداد 102 تھی، تاہم 30 دسمبر کو کنٹینمنٹ زونز کی تعداد بڑھ کر 823 ہوگئی، جب کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے کیسز کی تعداد  102 سے بڑھ کر ایک دن میں 1,313 ہوگئی ۔

جنوبی ضلع میں کنٹینمنٹ زونز کی سب سے زیادہ تعداد 402 ہے، اس کے بعد مغربی ضلع میں 108 اور نئی دہلی میں 84 کنٹینمنٹ زون ہیں۔ شمال مشرقی ضلع میں ایک بھی کنٹینمنٹ زون نہیں ہے، جہاں انفیکشن کے صرف  مریض53 زیر علاج ہیں۔ مشرقی ضلع میں چھ فعال کنٹینمنٹ زون ہیں، جبکہ وسطی ضلع میں ایسے 18 علاقے ہیں۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 10 دنوں کے اندر کنٹینمنٹ زونز کی تعداد میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔ 19 دسمبر کو شہر میں ایسے علاقوں کی تعداد 163 تھی، جب ایک دن میں انفیکشن کے 91 کیس رپورٹ ہوئے۔

Recommended