Urdu News

سعودی عرب میں کورونا کیسز میں تیزی کے بعد سختی کا اعلان

سعودی عرب میں کورونا کیسز میں تیزی کے بعد سختی کا اعلان

ریاض،07جنوری(انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے جمعرات کو اس بات پر زور دیا کہ سماجی فاصلوں کی پابندی کرنے میں ناکامی اور سرکاری اور نجی شعبوں کے ہیڈ کوارٹرز میں داخل ہوتے وقت درجہ حرارت کی پیمائش کرنے سے انکار کرونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی ہے۔اس خلاف ورزی پر 1,000 ریال جرمانہ ہوگا۔ دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں اسے 100,000 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔مملکت میں کرونا ایس اوپیز میں سختی کا فیصلہ کرونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد سامنے آیا۔

سعودی وزارت صحت نیبتایا ہے کہ مملکت میں کرونا کے تازہ کیسز 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔تاہم اس وائرس کی تازہ اموات سامن نہیں آئیں۔انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرونا کے مریضوں کی تعداد 117 تک پہنچ گئی۔ جب کہ گذشتہ چوبیس گھں ٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے نئے مریضوں کی تعداد 3168 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ کل شام سعودی وزارت صحت نے کرونا وائرس (COVID-19) سے متاثرہ افراد کے لیے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے لیے صحت یابی کی مدت کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ کیا، جس میں بتایا گیا کہ ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے کرونا سے صحت یاب ہونے کی مدت 7 دن اور ویکسین نہ لگوانے کے لیے 10 دن ہے۔

Recommended