نئی دہلی،8جنوری،2022
اسٹیل کے مرکزی وزیر رام چندر پرساد سنگھ آج کرناٹک میں این ایم ڈی سی ڈونیملائی آلوہے کی کان میں ایم ٹی پی اے 7.0 اسکریننگ فائدے مند پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا
اسٹیل کے وزیر نے اپنے دورے کے موقع پر ڈونیملائی اور کمار سوامی لوہے کی کانوں اور این ایم ڈی سی پیلٹ پلانٹ کے کاموں کا جائزہ لیا۔عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ،‘‘بھارت میں لوہے کے سب سے بڑے پروڈیوسر این ایم ڈی سی نے مسلسل ملک کے بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پورا کیا ہے۔ جیسا کہ ہندوستان لوہے اور اسٹیل کا پاور ہاؤس بننے کی تیاری کر رہا ہے اور ہم اسٹیل ویژن 2030 کو حاصل کرنے کے قریب پہنچ رہے ہیں، این ایم ڈی سی اس میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔’’
انہوں نے جاری منصوبوں پر عملدرآمد اور شروع کرنے کی کڑی نگرانی کی بھی ہدایت کی تاکہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا سکے۔
ہفتہ کو، آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر این ایم ڈی سی شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے، اسٹیل کے وزیر نے گرین انڈیا کے تئیں ہماری اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا۔ جناب رام چندر پرساد سنگھ نے اپنے تمام مائننگ کمپلیکس کے لیے 5 اسٹار ریٹنگ حاصل کرنے پراین ایم ڈی سی کو مبارکباد دی اور کہا، ‘‘ کان کنی کے شعبے کو ماحول پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں گہرائی سے آگاہ ہونا چاہیے۔ کان کنی کے پائیدار طریقے اور تحفظ کے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ یہ فخر کی بات ہےکہ این ایم ڈی سی ماحول دوست کان کنی کے لیے پرعزم ہے۔’’
یہ قابل ذکر ہے کہ اس وقت این ایم ڈی سی ڈونیملائی کان سے 7.0ایم ٹی پی اے لوہے کی پیداوار کرتا ہے جس پر ایس پی -1کے ذریعہ پروسیس کیا جاتا ہے۔کماراسوامی لوہے کی کان میں 7.0 ایم ٹی پی اے کی گنجائش ہے جسے مستقبل میں بڑھا کر 10.0 ایم ٹی پی اے کردیا جائے گا۔ کماراسوامی لوہے کی کان سے لوہے کو پراسیس کرنے کے لیے، 7.0 ایم ٹی پی اے کی صلاحیت کے ایس پی-2 اسکریننگ پلانٹ کا قیام عمل میں ہے اور مستقبل میں اس کی صلاحیت کو 10.0 ایم ٹی پی اے تک بڑھایا جائے گا۔ایس پی -2 کے لئے کیوم اور ڈونیملائی دونوں سے لوہے کو پروسیس کرنے کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔