Urdu News

بھارتی فضائیہ 10 فروری کو پوکھران میں گولہ باری کا مظاہرہ کرے گی

بھارتی فضائیہ 10 فروری کو پوکھران میں گولہ باری کا مظاہرہ کرے گی

فضائی طاقت- 2022 کی تیاریاں تیز، 150 سے زائدجنگی طیارے حصہ لیں گے

بھارتی فضائیہ نے 10 فروری کوپوکھرن، تھار ریگستان میں ہونے والے فضائی طاقت- 2022مشق کے اگلے ایڈیشن کو منعقد کرنے کی تیاریاں تیز شروع کردی ہیں۔ اس مشق کے دوران گولہ باری کا مظاہرہ کرکے جدید جنگی خطہ کے عصری خطرات سے نمٹنے کے لئے بھارتی فضائیہ کی جارحانہ اوردفاعی صلاحیتوں پر فوکس کیا جائے گا۔ اس میں الیکٹرانک طور سے مقابلہ جاتی ماحول میں کام کرنے کی صلاحیت اور نیٹ ورک پر مرکوز جنگی پالیسیوں کو بہترطریقے سے چلانا شامل ہے۔

فائر پاور ڈیمانسٹریشن(ایف پی ڈٰ) کا یہ دوسرا ایڈیشن ہے، جسے2013اور2016میں ’آئرن فسٹ‘ نام کے ساتھ منعقد کیا گیا تھا۔ ’فضائی طاقت‘ کے نام سے2019میں منعقد ہوئے پہلے ایڈیشن میں فضائیہ کے140سے زیادہ طیاروں نے حصہ لیا تھا۔اس میں سکھوئی-30 ایم کے آئی، مگ-29یوپی جی، جگوآر، ایل سی اے تیجس وغیرہ جیسے فاسٹ موور فائٹر جیٹ سے لے کر ایم آئی-17 جیسے آہستہ لیکن خطرناک ہیلی کاپٹر شامل تھے۔

Recommended