الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ہفتہ کے روز اترپردیش سمیت پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ ان میں سے یوپی میں سات مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے کی پولنگ 10 فروری کو ہوگی۔ تمام مراحل میں ووٹوں کی گنتی ایک ساتھ 10 مارچ کو ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے بتایا کہ اتر پردیش میں 18ویں اسمبلی کے لیے پہلے مرحلے کی ووٹنگ 10 فروری کو ہوگی۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے کی پولنگ 14 فروری، تیسرا مرحلہ 20 فروری، چوتھا مرحلہ 23 فروری، پانچواں مرحلہ 27 فروری، چھٹا مرحلہ 3 مارچ اور ساتواں مرحلہ 7 مارچ کو ہوگا۔ اس کے بعد ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہوگی۔
پہلے مرحلے کی پولنگ
11 اضلع کی 58 اسمبلی نشستوں کے لیے نوٹیفکیشن کی تاریخ 14 جنوری، نامزدگی کی آخری تاریخ 21 جنوری ہے،کاغذات نامزدگی کی جانچ 24 جنوری، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 27 جنوری، ووٹنگ کی تاریخ 10 فروری ہے۔
دوسرے مرحلے کی پولنگ
نو اضلاع کی 55 اسمبلی نشستوں کے لیے نوٹیفکیشن 21 جنوری کو جاری کیا جائے گا، کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 28 جنوری ہوگی،کاغذات نامزدگی کی جانچ 29 جنوری کو ہوگی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 31 جنوری ہوگی۔ ووٹنگ کی تاریخ 14 فروری ہوگی۔
تیسرے مرحلے کی پولنگ
16 اضلع کی قانون ساز اسمبلی کی 59 نشستوں کے لیے نوٹیفکیشن 25 جنوری کو جاری کیا جائے گا جب کہ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 01 فروری، کاغذات نامزدگی کی جانچ 02 فروری، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 4 فروری ہے اور ووٹنگ 20 فروری کو ہو گی۔
چوتھے مرحلے کی پولنگ
نو اضلاع کی 60 اسمبلی نشستوں کے لیے نوٹیفکیشن 27 جنوری کو جاری کیا جائے گا، جب کہ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 03 فروری، کاغذات نامزدگی کی جانچ 04 فروری، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 7 فروری اور ووٹنگ کی تاریخ 23 فروری ہے۔
پانچویں مرحلے کی پولنگ
11اضلع میں قانون ساز اسمبلی کی 60 نشستوں کے لیے نوٹیفکیشن کی تاریخ – 01 فروری، کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 08 فروری، کاغذات نامزدگی کی جانچ 09 فروری، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 11 فروری اور ووٹنگ 27 فروری کو ہوگی۔
چھٹے مرحلے کی پولنگ
دس اضلاع کی 57 اسمبلی نشستوں کے لیے نوٹیفکیشن کی تاریخ 04 فروری، کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 11 فروری، کاغذات نامزدگی کی جانچ 14 فروری،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 فروری ہے اور ووٹنگ 03 مارچ کو ہوگی۔
ساتویں مرحلے کی پولنگ
نو اضلاع کی 54 نشستوں کے لیے نوٹیفکیشن کی تاریخ 10 فروری، کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 17 فروری، کاغذات نامزدگی کی جانچ 18 فروری، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 21 فروری ہے اور ووٹنگ 07 مارچ کو ہوگی۔