نئی دہلی کی جانب سے افغانستان کو طبی امداد کی تیسری کھیپ کی فراہمی کے بعد طالبان نے جمعہ کو ہندوستان کی طرف سے جان بچانے والی ادویات پر مشتمل انسانی امداد کا خیرمقدم کیا۔جان بچانے والی ادویات پر مشتمل یہ امداد جمعہ کو نئی دہلی سے کابل بھیجی گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امارت اسلامیہ ہندوستان کی طرف سے چھ ٹن انسانی امداد کا خیرمقدم کرتی ہے جو آج کابل پہنچی"۔
طبی امداد کابل کے اندرا گاندھی ہسپتال کے حوالے کر دی گئی۔ہندوستان افغانستان کے لوگوں کے ساتھ اپنے خصوصی تعلقات کو جاری رکھنے اور انہیں انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔وزارت خارجہ کی پریس ریلیز میں کہا گیا، "اس کوشش میں، ہم نے حال ہی میں عالمی ادارہ صحت(WHO) کے ذریعے افغانستان کوCOVID ویکسین کی 500,000 خوراکیں اور 1.6 ٹن طبی امداد فراہم کی ہے۔"ریلیز میں مزید کہا گیا کہ "آنے والے ہفتوں میں، ہم افغانستان کو دوائیوں اور غذائی اجناس پر مشتمل انسانی امداد کی مزید کھیپ یں فراہم کریں گے۔