Urdu News

کولگام میں تصادم البدر کے دو مقامی دہشت پسند ہلاک، آپریشن ختم

کولگام میں تصادم البدر کے دو مقامی دہشت پسند ہلاک، آپریشن ختم

جنوری کے پہلے 9 دنوں میں 7 مقابلوں میں 13 دہشت پسند مارے گئے

سری نگر، 10 جنوری(انڈیا نیرٹیو)

جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے حسین پورہ علاقے میں ایک تصادم میں البدر سے وابستہ دو دہشت پسند مارے گئے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے نمایندیکو کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ البدر کے دو مقامی دہشت پسند ایک تصادم میں مارے گئے۔ دریں اثناسرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس سال جنوری کے پہلے 9 دنوں میں ہونے والے سات مقابلوں میں 13 دہشت پسند مارے گئے۔ اس سے قبل اتوار کی شام کو، پولیس، فوج کی 1RRاور CRPFکی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں پولیس کی طرف سے دیئے گئے اطلاع پر محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔جب فورسز کی مشترکہ ٹیم نے ہدف کے مقام کی طرف تلاشی کا عمل تیز کیا تو چھپے ہوئے دہشت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔

رات بھر چلنے والی فائرنگ میں مارے گئے دو دہشت پسندوں کی شناخت عماد مظفر وانی اور عبدالرشید ٹھوکر کے طور پر کی گئی ہے، دونوں کی عمریں 21 سال سے کم ہیں۔ جبکہ دونوں سے دو پستول برآمد ہوئے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ عبدالرشید ٹھوکر عمر 20 سال ولد محمد اشرف ٹھوکر حسن پورہ کا مقامی رہائشی تھا اور گزشتہ سال 5 دسمبر سے دہشت پسندی میں سرگرم تھا۔جبکہ عماد مظفر وانی عمر21 سال ولد مظفر وانی اریگام کا رہائشی تھا اور گزشتہ سال دہشت پسندوں کی صفوں میں شامل ہوا تھا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے ایک ٹویٹ میں صرف عماد وانی کی شناخت کی اور کہا کہ وہ البدر کا ایک مطلوب ترین دہشت پسند تھا۔ انہوں نے کہا وہ 19 دسمبر 2021 کو پلوامہ میں پولیس اہلکار مشتاق وگے پر حملے میں ملوث تھا، جس میں وہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔

Recommended