Urdu News

فضل الرحمان نے پاکستان وزیرعظم پر بدعنوانی کے الزامات عائد کیا، کہا عمران خان نے ای سی پی سے 53 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات چھپائی

فضل الرحمان نے پاکستان وزیرعظم پر بدعنوانی کے الزامات عائد کیا

اسلام آباد۔11 جنوری

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان پر کرپشن کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے الیکشن کمیشن سے 53 بینک اکاؤنٹس چھپا رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ  پاکستان تحریک انصاف  ایک ''چوروں کی جماعت'' ہے اور یہ واحد جماعت تھی جس نے سیاست میں گالی گلوچ کا کلچر متعارف کرایا۔  یہاں پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں   رحمان نے وزیر اعظم عمران خان پر ''کرپشن اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے کروڑوں کی غیر ملکی فنڈنگ چھپانے'' پر بھی تنقید کی۔

 اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ  سے متعلق رپورٹ میں حکمران پی ٹی آئی کے بارے میں سب کچھ سامنے آگیا ہے، اس لیے عمران خان کے بارے میں جو بھی پیش گوئیاں کی تھیں وہ سچ ثابت ہو رہی ہیں۔ جے یو آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی زندگی مکمل طور پر ان کے اپنے مثالی الفاظ کے برعکس ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فنڈز میں غبن کے معمولی اشارے بھی ایک سنگین مسئلہ ہیں کیونکہ متعدد مشتبہ افراد اور تنظیموں نے دوسرے ممالک سے فنڈز فراہم کیے، فضل الرحمان نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ چشم کشا ہے کیونکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے 53 بینک اکاؤنٹس چھپائے تھے۔

Recommended