واشنگٹن ڈی سی میں قائم سندھی فاؤنڈیشن نے اپریل 2021 میں امریکہ میں کامیاب واک کے بعد کینیڈا میں دوسری لانگ واک کا اعلان کیا ہے۔ واک کا مقصد سندھ اور دنیا بھر میں ''انسانی حقوق، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی انصاف'' کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔پاکستان میں اقلیتوں خصوصاً ہندوؤں، عیسائیوں، ہزارہ، احمدیوں، بلوچوں، گلگت کے لوگوں، پشتونوں، سرائیکیوں اور دیگر کی صورت حال ہر گزرتے دن کے ساتھ ابتر ہوتی جارہی ہے۔
لانگ واک سندھی فاؤنڈیشن کا اقدام ہے اور اسے سندھ کی مختلف تنظیموں اور دوستوں کی حمایت حاصل ہے۔ٹورنٹو سے اوٹاوا تک لانگ واک 28 مئی 2022 کو شروع ہوگی اور یہ پکرنگ، پیٹرو برو، ماڈوک سے گزر کر 15 جون 2022 کو اوٹاوا پہنچے گی۔ واک کا کل فاصلہ 424 کلومیٹر ہے۔سندھی فاؤنڈیشن کا بنیادی مشن عوامی سفارت کاری کے ذریعے سندھی عوام اور بین الاقوامی برادری کے درمیان پل بنانا ہے۔صوفی لغاری نے کہا۔ ہمارا واک سندھی عوام اور دیگر مظلوم برادریوں میں اتحاد کا ماحول پیدا کرے گا۔''ہم ساتھ چلیں گے، کام کریں گے اور جیتیں گے'' ہم کینیڈا کے وزیر اعظم کو ایک درخواست پیش کریں گے اور ہم کینیڈا میں پارلیمنٹ کے ممبران تک پہنچیں گے۔