Urdu News

صدر جمہوریہ نے لوہڑی ، مکرسنکرانت، پونگل،بھوگالی بیہو، اُترائن اور پَوش پرو کے موقع پر شہریوں کو مبارکباد دی

ہندوستان کے صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند

 

نئی دہلی،12؍جنوری؍2022:

ہندوستان کے صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے لوہڑی(جو 13جنوری 2022ء کو  ہے)مکرسنکرانت، پونگل، بھوگالی بیہو، اُترائن اور پَوش پرو (جو 14جنوری 2022ءکو ہے)کے موقع پر تمام شہریوں کو مبارکباد دی۔

اپنے ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ’’لوہڑی، مکرسنکرات، پونگل، بھوگالی بیہو، اُترائن اور پَوش پرو  کے موقع پر میں ہندوستان اور ہندوستان سے باہر رہنے والے تمام شہریوں کو مبارکباد دیتا ہوں  اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

ہمارے ملک میں منائے جانے والے بیشتر تہوار فطرت اور زراعت کے ساتھ ہمارے گہرے روابط کا آئینہ بھی ہے۔لوہڑی ، مکرسنکرانت، پونگل، بھوگالی بیہو، اُترائین اور پَوش پرو کے تہوار فصلوں کی کٹائی کے موسم کا اظہار کرتے ہیں اور جب سردیوں کا موسم ختم ہوتا ہے تو بسنت کی شروعات ہوتی ہے۔لوگ فصلوں کی اچھی پیداوار کا لطف لیتے ہیں اور اِن تہواروں کو مناتے ہیں، جو ہمارے ماحولیات  کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت کا بھی اظہاریہ ہیں۔یہ نہ صرف ہندوستان کی تکسیریت کی مثال ہے، بلکہ ہمارے ملک کی تکسیریت میں اتحاد کی بھی ایک مثال ہے۔

میں بھگوان سے دعا کرتا ہوں کہ یہ تہوار لوگوں میں بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دیں اور ہمارے ملک میں خوشحالی اور خوشیاں برقرار ہیں۔‘‘

Recommended