کینیڈا کے حکام نے پیر کو پاکستان کے لیے ایک تازہ سفری ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ملک کا سفر کرتے ہوئے ''انتہائی احتیاط برتیں ''۔
ایک سرکاری ویب سائٹ پر ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی غیر متوقع صورتحال کی وجہ سے انتہائی احتیاط برتیں۔دہشت گردی، شہری بدامنی، فرقہ وارانہ تشدد اور اغوا کا خطرہ ہے۔ کناڈا کے ذریعہ جاری اس ایڈوائزری کے بعد پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیاہے۔