پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے درمیان لفظی جنگ اس وقت پھوٹ پڑی جب ایک میٹنگ کے دوران وزیر دفاع خٹک نے خان صاحب کے برتاو اور سلوک پرسوال اٹھایا۔ دونوں کے بیچ شروع ہوئی اس لفظی جنگ میں خان نے خٹک پر بلیک میلنگ کا الزام لگایا۔ اس الزام کے بعد خٹک اتنے ناراض ہوگئے کہ وہ میٹنگ یہ کہتے ہوئے چھوڑکر گئے چلے گئے وہ خان کو ووٹ نہیں دے سکتے۔
پاکستان کے ان دونوں بڑے رہنماؤں کے درمیان شروع ہوئی یہ لفظی جنگ سوشل میڈیا پر بھی گرد کرنے لگی ہے۔ ٹویٹرپر@ آدیتہ راج ہینڈلر نے # بریکنگ نیوز سے ٹویٹ کیا’وزیراعظم عمران خان اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیچ لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔ اس خبرکے بعدٹویٹر پر ٹویٹس کا سیلاب آگیا۔ ایک پاکستانی ٹویٹر ہینڈلر@ شہیب_ پاکستان نے ٹویٹ کیا کہ’ عمران خان اور پرویز خٹک میں تلخ کلامی۔
پرویز خٹک اجلاس چھوڑکر باہر آگئے۔ جیو نیوز۔ میں سگریٹ پینے باہر گیا تھا واپس آگیا۔ پرویز خٹک۔بعدمیں ٹویٹرپر ایک ویڈیو شیئر ہوا جس میں خٹک یہ کہتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں کہ انہوں نے کوئی سخت الفاظ کا استعمال نہیں کیا۔میں نے صرف اتنا کہا ہماری گیس کی سپلائی نہیں روکی جائے۔ یہ پارٹی کی اندورنی بات ہے ہم نے کوئی سخت بات نہیں کی۔ ویڈیو کے آخر میں خٹک نے یہ کہا کہ عمران خان ہمارا لیڈر ہے اوراس کاکوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔