Urdu News

نیپال کے راسٹریہ ایکتا ابھیان کا چینی مداخلت کے خلاف مظاہرہ، چینی سفیر ہوو یانچی کی تصویر نذر آتش

نیپال کے راسٹریہ ایکتا ابھیان کا چینی مداخلت کے خلاف مظاہرہ، چینی سفیر ہوو یانچی کی تصویر نذر آتش

کھٹمنڈو۔14 جنوری

نیپال کی ہندو سوک سوسائٹی راسٹریہ ایکتا ابھیان (قومی اتحاد مہم) نے جمعرات  کو نیپال میں چین کے سفیر ہوو یانچی کی  کے خلاف  کھٹمنڈو میں نیپال میں چین کی ''بڑھتی ہوئی مداخلت'' کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کی تصویروں کو جلا دیا۔ 

مظاہرین نے چینی سفیر کو نیپال کے اندرونی معاملات میں غیر ضروری مداخلت، رسووا گڑھی اور تاتوپانی میں غیر اعلانیہ ناکہ بندی، نیپالی طلبا کو چین واپس بھیجنے میں پہل نہ کرنے اور سفارتی حدود سے تجاوز کرنے پر بھی تنقید کی۔ مظاہرین نے چینی سفیر یانچی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

 مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا: 'گو بیک چین'۔ ابھیان نے منگل کوبھی  جنک پور کے جنک چوک پر چین کے خلاف مظاہرہ بھی کیا تھا۔

Recommended