Urdu News

دلی میں غالب کی حویلی کا برا حال ہم سب ہیں ذمہ دار

پرانی دلی کے بلی ماران میں غالب کی حویلی کا وہ دلخراش منظر جسے یوسف رضا نے اپنے کیمرہ میں قید کیا ہے۔ غالب کا شعر غلط لکھا ہوا ہے۔

 السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

یہ مرزا غالب کی حویلی میں ایک دیوار پر لکھے ہوئے ایک شعر کے متن کی حالت ہے۔۔۔۔۔۔۔
اس شعر کے غلط متن نے مرزا غالب کے جذبات، احساسات کیا کچھ نہ بدل دیا ہوگا۔۔۔۔۔۔ایک تو ویسے ہی مرزا غالب کو ایک گوشے میں سمیٹ دیا گیا ہے اس حویلی میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حویلی میں جاکر مرزا غالب کے حال پر بےاختیار آنسو نکل پڑتے ہیں۔۔۔۔
دیواروں پر نمی اور دالان کےاوپر لگائے گئے فائیبر شیٹ کے اوپر پڑے کوڑا کرکٹ اور چاروں جانب دھول مٹی کے سبب ایک طرح کی بدبو کا ماحول ہے۔۔۔۔
 مرزا غالب کے مجسمے کے پیچھے ایک پتھر نکال کر وہاں کے کچھ لوگوں نے اپنے اوزار رکھنے کا انتظام کرلیا ہے۔۔
بجلی کا میٹر بھی بے احتیاطی  سے لگایا گیا ہے۔۔۔۔۔۔
جس روز میں مرزا غالب کی حویلی گیا ہوں اس روز اس حویلی میں اردو والوں سے زیادہ غیر اردو والے آرہے تھے۔ 
ہمیں اس جانب بھی کچھ خیال کرنا ہوگا۔۔۔
یوسف رضا

Recommended