15نئی دہلی، جنوری 2022:
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اسٹارٹ اپس سے گفت و شنید کی۔ اسٹارٹ اپس نے وزیر اعظم کو چھ موضوعات پر پریزنٹیشن، جو اس طرح ہیں: جڑوں سے بڑھنا؛ ڈی این اے کو آگے بڑھانا؛ مقامی سے عالمی تک؛ مستقبل کی ٹیکنالوجی؛ مینوفیکچرنگ میں چیمپئنز کی تشکیل؛ اور پائیدار ترقی۔ ان پریزنٹیشنوں کے مقصد سے 150 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کو چھ ورکنگ گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ہر موضوع کے لیے دو اسٹارٹ اپس نمائندوں کی پریزنٹیشنیں تھیں، جنہوں نے اس مخصوص موضوع کے لیے منتخب تمام اسٹارٹ اپس کی طرف سے بات کی۔
اپنی پریزنٹیشنز کے دوران اسٹارٹ اپس نمائندوں نے اپنے خیالات کے تبادلے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور اسٹارٹ اپس ایکو سسٹم کے لیے ان کے وژن اور حمایت کی ستائش کی۔ انہوں نے زراعت میں ڈیٹا اکٹھا کرنا؛ بھارت کو زرعی کاروباری مرکز بنانا؛ ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دینا؛ ذہنی صحت کے مسئلے سے نمٹنا؛ ورچوئل دوروں جیسی اختراعات کے ذریعے سفر اور سیاحت کو فروغ دینا؛ ایڈ ٹیک اور ملازمت کی شناخت؛ خلائی شعبہ؛ آف لائن خوردہ بازار کو ڈیجیٹل کامرس سے جوڑنا؛ مینوفیکچرنگ کی کارکردگی میں اضافہ؛ دفاعی برآمدات؛ سبز پائیدار مصنوعات اور ٹرانسپورٹ کے پائیدار ذرائع کو فروغ دینا، وغیرہ جیسے مختلف شعبوں اور محکموں پر خیالات اور معلومات کا اشتراک کیا۔
اس موقع پر مرکزی وزراء جناب پیوش گوئل، ڈاکٹر منسکھ منڈاویا، جناب اشونی واسنو، جناب سربانند سونووال، جناب پرشوتم روپالا، جناب جی کشن ریڈی، جناب پشوپتی کمار پارس، ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جناب سوم پرکاش بھی موجود تھے۔
پریزنٹیشنز کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے اس سال میں اس اسٹارٹ اپس انڈیا اختراعی ہفتے کا انعاد سب سے اہم ہے کیونکہ جب بھارت آزادی کے اپنے سو سال تکمیل کرے گا تو اسٹارٹ اپس کا کردار اہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں ملک کے تمام اسٹارٹ اپس، تمام جدت طراز نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو اسٹارٹ اپس کی دنیا میں بھارت کا پرچم بلند کر رہے ہیں۔ اسٹارٹ اپس کے اس کلچر کو ملک کے دور دراز حصوں تک پہنچانے کے لیے 16 جنوری کو قومی اسٹارٹ اپس ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔"