بھارت کے انتخابی کمیشن نے آج صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت ؛گوا، منی پور، پنجاب، اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے چیف سکریٹریز اور ہیلتھ سیکریٹریز نیزانتخابات والی ان پانچوں ریاستوں کے چیف انتخابی افسران کے ساتھ الگ الگ ورچوئل میٹنگیں کیں۔
چیف انتخابی کمشنر جناب سشیل چندر نے انتخابی کمشنروں جناب راجیو کمار اورجناب انوپ چندر پانڈے، سکریٹری جنرل اور متعلقہ نائب انتخابی کمشنروں کے ساتھ کووڈ وبا کی موجودہ صورتحال اور رجحانات کے تعلق سے ایک جامع جائزہ لیا جس میں انتخابات والی پانچوں ریاستوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ویکسینیشن کی صورتحال اور فرنٹ لائن ورکرز اور پولنگ عملہ کے مجاز افراد کے لیے پہلی، دوسری اور بوسٹر ڈوز کے لیے تیزی کے ساتھ ٹیکہ کاری مکمل کرنے کے لئے کارروائی کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کمیشن نے ایس ڈی ایم اے کی بندشوں اور وباکی مدت کے دوران لوگوں کے جمع ہونے سے متعلق قاعدوں کو منضبط کرنے کے متعلق مخصوص ریاست کے موجودہ رہنما خطوط کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
اب ، اس لئے، موجودہ صورتحال، حقائق اور حالات نیز میٹنگوں میں ملی جانکاریوں پر غوروخوض کرنے کے بعد کمیشن نے مندرجہ ذیل ہدایات دی ہیں :
- 22 جنوری 2022 تک کسی روڈ شو، پد یاترا، سائیکل/بائیک/ موٹرگاڑی ریلی اور جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کمیشن اس کے بعد صورتحال کا جائزہ لے گا اور اس سلسلے میں آگے ہدایات جاری کرے گا۔
- سیاسی پارٹیوں یا امیدواروں (ممکنہ امیدوار سمیت) یا انتخابات سے جڑے کسی دیگر گروپ کی کسی ریلی (فزیکل ریلی ) کے لئے22 جنوری 2022 تک اجازت نہیں ہوگی۔
- حالانکہ، کمیشن نے 300 لوگوں یا ہال کی 50 فیصد گنجائش یا ایس ڈی ایم اے کے ذریعہ بتائی گئی حدکے تحت انڈور میٹنگوں کے لئے سیاست پارٹیوں کو رعایت دی ہے۔
- سیاسی پارٹیوں کو انتخابات سے متعلق سرگرمیوں کے دوران سبھی موقع پر کووڈ سے متعلق مناسب برتاؤ اور رہنما خطوط اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا ۔
- 8 جنوری 2022 کو جاری انتخابات کے انعقاد کے لئے ترمیم شدہ وسیع تر رہنما خطوط ، 2022 میں شامل سبھی بندشیں نافذ رہیں گی۔
سبھی متعلقہ ریاستوں/ضلع انتظامیہ کو ان ہدایات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔