نئی دلی۔18 جنوری
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان آج اپنی پالیسیاں بنا رہا ہے اور نہ صرف موجودہ بلکہ اگلے 25 سالوں کی ضروریات پر بھی توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ ترقی کا یہ دور ' سبز اور صاف' کے ساتھ ساتھ 'پائیدار اور قابل اعتماد بھی ہوگا۔ ' ورلڈ اکنامک فورم کے آن لائن ڈیووس ایجنڈا 2022 سمٹ میں ایک خصوصی خطاب میں مودی نے کہا کہ ہندوستان نے اگلے 25 سالوں کے لیے اعلیٰ ترقی کے ساتھ ساتھ فلاح و بہبود کے اہداف مقرر کیے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان معاشی ترقی کو برقرار رکھتے ہوئے پوری چوکسی اور احتیاط کے ساتھ ایک اور COVID-19لہر کا مقابلہ کر رہا ہے۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان درست سمت میں اصلاحات پر توجہ مرکوز کر رہا ہے اور عالمی اقتصادی ماہرین نے ہندوستان کے فیصلوں کی تعریف کی ہے۔ ہم ان تمام توقعات کو پورا کریں گے جو پوری دنیا کو ہم سے ہے۔