Urdu News

کورونا وائرس کا قہر جاری: گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناکے تین لاکھ 33 ہزار سے زائد نئے مریض

کورونا وائرس کا قہر جاری

نئی دہلی، 23 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کیسز ایک بار پھر تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اتوار کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے تین لاکھ 33 ہزار 533 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد دو لاکھ 59 ہزار 168 ہوگئی ہے۔جب کہ525 کورونا متاثرین کی موت ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 65 لاکھ 60 ہزار 650 ہے۔ اس دوران کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 93.18 فیصد پر آگئی ہے۔ ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 21 لاکھ سے بڑھ کر 87 ہزار 205 تک پہنچ گئی۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 17.78 فیصد ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 لاکھ 75 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 71 کروڑ 55 لاکھ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

ملک میں 161.92 کروڑ ویکسین لگائی گئیں

کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسینیشن مہم کے تحت ملک میں 24 گھنٹوں میں 71 لاکھ کے قریب ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ ملک میں اب تک 161 کروڑ 92 لاکھ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق اتوار کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 161 کروڑ 47 لاکھ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 13 کروڑ، 32 لاکھ خوراکیں موجود ہیں۔

Recommended