Urdu News

جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کو نیتا جی ایوارڈ 2022 سے نوازہ گیا

جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کو نیتا جی ایوارڈ 2022 سے نوازہ گیا

نئی دلی۔ 24 جنوری

جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کو اتوار کو نیتا جی ریسرچ بیورو نے نیتا جی ایوارڈ 2022 سے نوازا۔ کولکتہ میں جاپان کے قونصل جنرل ناکامورا یوتاکا نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 125 ویں یوم پیدائش پر ایلگین روڈ رہائش گاہ پر ایک تقریب میں آبے کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کیا۔ ہندوستان میں جاپانی سفیر ساتوشی سوزوکی نے نئی دہلی سے عملی طور پر پروگرام سے خطاب کیا۔  عظیم  مجاہد آزادی  نیتاجی  کے پوتے اور نیتا جی ریسرچ بیورو کے ڈائریکٹر سوگتا بوس نے آبے کو نیتا جی کا بہت بڑا مداح بتایا ہے

Recommended