Urdu News

ہندوستان میں پاکستان کے نام پر الیکشن جیتنے کا سیاسی کھیل کب تک؟ کیا داخلی مسائل سیاست کے لیے کافی نہیں؟

پاکستان کو دشمن نہ سمجھنے والوں کی تعلیم پر کیا کہا جائے: یوگی

پاکستان کو دشمن نہ سمجھنے والوں کی تعلیم پر کیا کہا جائے: یوگی

لکھنؤ، 25 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

 اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سماجواد کو لے کر ایس پی صدر اکھلیش یادو پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کو پاکستان کو دشمن نہیں لگتا اور وہ جناح کو دوست سمجھتا، اس کی تعلیم کے بارے میں کیا کہا جاسکتا ہے۔

اخبار میں اکھلیش یادو کا انٹرویو شائع ہونے کے بعد سے بھارتیہ جنتا پارٹی ان پر مسلسل حملے کر رہی ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ اکھلیش یادو کا یہ بیان افسوسناک ہے۔ اس کے لیے انہیں معافی مانگنی چاہیے۔

اسی سلسلیمیں منگل کی صبح وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اکھلیش یادو کی سخت الفاظ میں تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستان کو دشمن نہیں سمجھتے وہ جناح کو دوست مانتے ہیں۔ ان کی تعلیم پر کیا کہا جا سکتا ہے۔ وہ خود کو (اکھلیش) سماجوادی کہتا ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ ان کی رگوں میں 'طمنچاواد' دوڑ رہا ہے۔

Recommended