Urdu News

دہلی میٹرو نے ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ پر خصوصی ٹرین چلائی

دہلی میٹرو نے 'آزادی کا امرت مہوتسو' پر خصوصی ٹرین چلائی

ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کی یاد میں منعقد ہونے والے 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے موقع پر منگل کی صبح بلیو لائن پر واقع یمنا بینک میٹرو اسٹیشن پر ایک سجی دھجی میٹروٹرین کا دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر منگو سنگھ اور دیگر افسران نے افتتاح کیا۔ اس کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔ ڈی ایم آر سی کے ترجمان انوج دیال نے یہمعلومات دی۔

انہوں نے بتایا کہ آٹھ بوگیوں والی اس خصوصی ٹرین کے بیرونی حصوں کو 75 سال کے ’آتم نربھر بھارت‘ کے جذبے کو ظاہر کرتے ہوئیہندوستانی شہریوں کی شاندار تاریخ، ثقافت اور کامیابیوں کو دکھانے والی  تصاویر کے کولاج اور نعروں سے سجایا گیا ہے۔ یہ ٹرین علامتی طور پر یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر چلائی گئی تھی تاکہ عام لوگوں میں قوم پرستی اور اتحاد کا جذبہ پھیلایا جا سکے۔ یہ خصوصی ٹرین 'آزادی کا امرت مہوتسو' کی پوری مدت کے دوران چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایم آر سی نے 'آزادی کا امرت مہوتسو – ہندوستان کی آزادی کے 75 سال' کو منانے کے لیے گزشتہ سال سے کئی سرگرمیوں کاانعقاد کیا ہے۔ جولائی 2021 میں  وائلٹ لائن کے لال قلع میٹرو اسٹیشن پر اس سلسلے میں ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

دیال کے مطابق  پبلک ٹرانسپورٹ، غیر موٹروالے ٹرانسپورٹ کے استعمال کے لئے بیداری پھیلانا، ماحولیاتی فائدے  اور ساتھ ہی مختلف سرگرمیوں کے ذریعہ آزادی کی تاریخ کو پھر سے یاد کرنے کے لئے ڈی ایم آر سی نے سائیکل مقابلہ، بچوں کی ورکشاپ، کوئز اور پینٹنگ کا انعقاد بھی کیا۔

Recommended