Urdu News

آئی ٹی بی پی کے جوانوں نے دنیا کے بلند ترین میدان جنگ سیاچن میں لہرایاقومی پرچم

آئی ٹی بی پی کے جوانوں نے دنیا کے بلند ترین میدان جنگ سیاچن میں لہرایاقومی پرچم

آئی ٹی بی پی کے اہلکاروں نے منفی 35 ڈگری سیلسیس میں 15,000 فٹ کی بلندی پر دنیا کے سب سے اونچے میدان جنگ سیاچن پوسٹ پر قومی پرچم لہرایا۔ انہوں نے بھارت ماتا کی جئے کا نعرہ لگا کر واضح پیغام دیا کہ وہ ہر حال میں خوش ہیں اور ملک کے لیے اپنی جان دینے اور دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

 سیاچن پوسٹ پر تعینات انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے اہلکاروں نے قومی پرچم لہرانے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ سردی کے موسم میں 15 ہزار فٹ کی بلندی پر ترنگا لہرانے والے فوجیوں کا جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں مزید دکھایا گیا ہے کہ برف کے درمیان قومی پرچم تھامے ایک جوان اور اس کے پیچھے قطار میں کھڑے فوجیوں نے پہلے ترنگے کو سلامی دی اور پھر بھارت ماتا کی جئے، آئی ٹی بی پی کی جئے کے نعرے لگائے۔

آئی ٹی بی پی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ہندوستان-چین سرحد پر منائے گئے یوم جمہوریہ کی کئی ویڈیوز جاری کی ہیں۔ اس بار یوم جمہوریہ خاص ہے کیونکہ ملک 73 ویں یوم جمہوریہ کی خوشی کو آزادی کے امرت اتسو کے تہوار کے طور پر منا رہا ہے۔

Recommended