Urdu News

شروتی ہاسن نے صرف چھ سال کی عمر میں اپنے کیریئر کاکیا تھا آغاز، شروتی کی کامیابی کی کیا ہے کہانی؟

یوم پیدائش 28جنوری پر خصوصی تحریر

فلم اداکارہ شروتی ہاسن اداکاری کی دنیا کا ایک جانا پہچانا نام ہے۔ 28 جنوری 1986 کو پیدا ہونے والی شروتی ہاسن فلم اداکاراو سیاستدان کمل ہاسن اوراداکارہ ساریکا ٹھاکرکی بیٹی ہیں۔شروتی کی عمر دو سال تھی جب کمل ہاسن اور ساریکا ٹھاکر کی شادی ہوئی۔ کمل نے اپنی پہلی بیوی وانی گنپتی سے طلاق لے کر ساریکا سے شادی کی۔

شروتی ہاسن نے صرف چھ سال کی عمر میں بطور پلے بیک سنگر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے پہلا گانا اپنے والد کمل ہاسن کی تامل فلم تھیور ماگن کے لیے گایا تھا۔ سال 2000 میں شروتی نے کمل ہاسن کی فلم ارے رام میں ایک چھوٹے سے کردار سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔ اس کے بعد، سال 2009 میں، وہ سوہم شاہ کی ہدایت کاری میں بنی ملٹی اسٹارر فلم 'لک' میں بطور اداکارہ نظر آئیں۔ اس فلم میں شروتی کی اداکاری کو شائقین نے خوب سراہا تھا۔

اس کے بعد شروتی کو ہندی کے ساتھ ساتھ تامل اور تیلگو کی کئی فلموں میں اداکاری کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان کی چند نمایاں فلموں میں دل تو بچہ ہے جی، اوہ مائی فرینڈ، رامیا وستاویہ، گبر از بیک، ویلکم بیک، پولیس، راکی ہینڈسم، دیوی، وکیل صاب وغیرہ شامل ہیں۔ شروتی فلموں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی سرگرم ہیں۔ وہ جلد ہی ساؤتھ سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ تیلگو فلم 'سالار' میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

Recommended