Urdu News

وزیر خزانہ سیتا رمن نے لوک سبھا میں اقتصادی سروے 2021-22 پیش کیا

وزیر خزانہ سیتا رمن نے لوک سبھا میں اقتصادی سروے 2021-22 پیش کیا

اقتصادی سروے میں مالی سال 2022-23 میں 8.5 فیصد شرح نمو کا تخمینہ لگایا گیا ہے

بجٹ سیشن کا آغاز پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کے دونوں ایوانوں سے خطاب کے ساتھ ہوا۔ صدرجمہوریہ  نے اپنے خطاب کے دوران حکومت کی کارکردگی کا ذکر کیا۔ اس کے بعد وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیرکے روز  لوک سبھا میں رواں مالی سال 2021-22 کے لیے اقتصادی سروے رپورٹ پیش کی۔

اقتصادی سروے میں مالی سال 2022-23 میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 8 سے 8.5 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے، جو رواں مالی سال کے تخمینہ 9.2 فیصد سے کم ہے۔ اقتصادی سروے کی رپورٹ راجیہ سبھا میں دوپہر 3.30 بجے پیش کیے جانے کے بعد عام کی گئی۔ مالی سال 2021-22 کے لیے پیش کی گئی اس اقتصادی جائزہ رپورٹ میں بتایا جائے گا کہ ملک نے کورونا کی دوسری اور تیسری لہر کے درمیان کس طرح ترقی کی ہے۔

واضح ہو کہ اقتصادی سروے عام بجٹ سے پہلے پیش کیا جاتا ہے۔ ہندوستان کا پہلا اقتصادی سروے مالی سال 1950-51 میں پیش کیا گیا تھا۔ 1964 تک یہ بجٹ کے ساتھ پیش کیا جاتا تھا لیکن بعد میں اسے الگ سے پیش کیا جانے لگا۔

اقتصادی سروے ملکی معیشت کی صحت کا مکمل حساب کتاب ہوتاہے۔ اس دستاویز کے ذریعے وزیر خزانہ بتاتے ہیں کہ ملکی معیشت کی کیا حالت ہے۔ حکومت کی اسکیمیں کتنی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں، پورے مالی سال کے دوران ترقی کا رجحان کیا رہا، کس شعبے میں کتنی سرمایہ کاری ہوئی اور اسکیموں کو کیسے نافذ کیا گیا۔ اس رپورٹ میں حکومت کی پالیسیوں کے بارے میں بھی معلومات موہوتی  ہیں۔

Recommended