Urdu News

حج2022: فارم جمع کرنے کی مدت میں توسیع

حج2022: فارم جمع کرنے کی مدت میں توسیع

15/فروری2022تک بھرے جائیں گے فارم

حج 2022کے لیے درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں 15/فروری2022بروزمنگل تک توسیع کردی گئی ہے۔دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین جناب مختار احمد نے اس سلسلے میں اپنے پریس بیانیہ میں بتایا کہ اب حج فارم جمع کرنے کی مدت میں توسیع کے ساتھ ہی درخواست گذارعازمین کے پاس 15/فروری2022تک کی تاریخ کا جاری کیا ہوا مشین ریڈیبل پاسپورٹ ہونا لازمی ہے۔ جبکہ پاسپورٹ کے قابل قبول ہونے کی میعاد حسب دستور31/دسمبر2022ہی رہے گی۔واضح ہوکہ پہلے حج درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 31/جنوری2022 مقرر کی گئی تھی جس سے آج جاری حج کمیٹی آف انڈیا سے جاری گشتی مراسلہ نمبر7 مجریہ31/جنوری2022کے مطابق توسیع عمل میں لائی گئی۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین جناب مختار احمد کے مطابق حج کمیٹی کی جانب سے حج منزل،ترکمان گیٹ آصف علی روڈ،نئی دہلی پر درخواست گذار عازمین کے لیے آن لائن فارم بھرنے اور جمع کرنے اور اس سلسلے میں مہیا سہولیات بدستور جاری رہیں گی۔کسی بھی پریشانی کی صورت میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے فون نمبر011-23230507پر بھی دفتری اوقات میں رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اپنے گھر سے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ:  www.hajcommittee.gov.inاورگوگل پلے اسٹور کے تحت موبائل ایپ     "Haj Committee of India"پر بھی حج فارم آن لائن بھر ا جاسکتا ہے۔

Recommended